چینگٖڈو:صدر مملکت آصف زرداری نے چینگڈو میں دوسرے گولڈن پانڈا انٹرنیشنل کلچر فورم سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آرٹسٹوں کی تخلیقی صلاحیتیں سرحدوں کی پابندیوں سے آزاد ہیں اور ثقافت لوگوں کو متحد کرنے کا زریعہ ہے۔
انہوں نے چین کے ثقافتی تبادلے اور باہمی سیکھنے کے وژن کی حمایت کا اظہار کیا اور کہا کہ یہ فورم ثقافتوں کے درمیان برابری اور عوامی تبادلوں کو فروغ دیتا ہے۔
صدر زرداری نے فن کو عالمی زبان قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ دوریوں کو کم کرتی ہے اور پاکستان-چین دوستی باہمی احترام اور تعاون کی زندہ مثال ہے۔ انہوں نے ثقافت کو امن اور خوشحالی کے لیے اہم پل قرار دیا۔
آخر میں صدر نے ایوارڈ حاصل کرنے والوں کو خراج تحسین پیش کیا اور میزبانوں کی مہمان نوازی کا شکریہ ادا کیا۔