اسلام آباد: ڈی جی آئی ایس پی آر نے فاسٹ یونیورسٹی اسلام آباد کا دورہ کیا جہاں طلبہ اور اساتذہ کے ساتھ خصوصی نشست ہوئی۔
اس موقع پر اساتذہ نے معلوماتی سیشنز کی اہمیت پر زور دیا اور کہا کہ ایسے پروگرامز کا تسلسل جاری رہنا چاہیے۔
انہوں نے خبردار کیا کہ سوشل میڈیا پر بغیر تحقیق مواد شئیر کرنا غیر ذمہ دارانہ عمل ہے۔ طلبہ نے بھی کہا کہ پاکستان میں استحکام اور دہشت گردی کے خاتمے کے لیے تمام ادارے متحد ہو کر کام کریں گے۔