پاکستان بمقابلہ بھارت: بڑی سکرینز پر میچ دکھانے کی تیاریاں، شائقین پرجوش

11:36 AM, 13 Sep, 2025

کراچی:ایشیا کپ 2025 میں پاکستان اور بھارت کے درمیان سنسنی خیز ٹاکرا اتوار کو ہوگا، جسے دیکھنے کے لیے شائقین کرکٹ کی دلچسپی عروج پر پہنچ چکی ہے۔ اسی تناظر میں کراچی سمیت ملک کے مختلف شہروں میں بڑی اسکرینز پر میچ دکھانے کی تیاریاں جاری ہیں۔

کراچی کے مشہور تفریحی مقام پورٹ گرینڈ میں بڑی اسکرین نصب کی جائے گی جہاں شائقین کو کھانے پینے کی اشیاء اور دیگر سہولیات کے ساتھ میچ دیکھنے کا موقع فراہم کیا جائے گا۔

ادھر متعدد نجی تعلیمی ادارے بھی اپنے کیمپسز میں میچ کی لائیو اسٹریمنگ کے انتظامات کر رہے ہیں، تاکہ طلبہ و طالبات اپنی تعلیمی سرگرمیوں کے دوران بھی کرکٹ سے لطف اندوز ہو سکیں۔

منتظمین کے مطابق ان تقریبات کا مقصد کرکٹ کو تفریح، یکجہتی اور جوش و جذبے کے ساتھ منانا ہے، جبکہ سیکیورٹی اور نظم و ضبط کے لیے بھی انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔

مزیدخبریں