امریکا نے 32 اداروں پر تجارتی پابندیاں عائد کر دیں

09:13 AM, 13 Sep, 2025

واشنگٹن:امریکا نے 32 اداروں کو اپنی تجارتی پابندیوں کی فہرست میں شامل کر لیا ہے، جن میں سے 23 کا تعلق چین سے ہے جبکہ بھارت، ایران، ترکیہ اور متحدہ عرب امارات کے ادارے بھی شامل ہیں۔ امریکی محکمہ تجارت کے مطابق یہ ادارے ایسی سرگرمیوں میں ملوث ہیں جو امریکا کی قومی سلامتی اور خارجہ پالیسی کے لیے خطرہ ہیں۔ تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ اس اقدام سے نہ صرف امریکا اور چین کے درمیان کشیدگی بڑھے گی بلکہ دیگر متاثرہ ممالک کے ساتھ تعلقات پر بھی اثرات مرتب ہوں گے۔

مزیدخبریں