یروشلم: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اسرائیلی پارلیمنٹ میں خطاب کے دوران ہنگامہ برپا ہو گیا۔ ایک اسرائیلی رکن پارلیمنٹ نے فلسطینیوں کے حق میں نعرے لگا کر اجلاس میں خلل ڈالا، جس پر سکیورٹی اہلکاروں نے فوری کارروائی کرتے ہوئے انہیں ایوان سے باہر نکال دیا۔
خطاب کے دوران مذکورہ رکن نے صدر ٹرمپ کی جانب بڑھنے کی کوشش بھی کی، تاہم سکیورٹی نے بروقت مداخلت کرتے ہوئے صورتحال کو قابو میں رکھا۔ واقعے کے بعد ایوان میں کشیدگی پیدا ہو گئی، مگر صدر ٹرمپ نے اپنا خطاب مکمل کیا۔
واقعے کو سیاسی مبصرین اسرائیلی معاشرے میں بڑھتی ہوئی داخلی تقسیم اور فلسطینی مسئلے پر حساسیت کی ایک علامت قرار دے رہے ہیں۔