وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا قدرتی آفات سے بچاؤ کے عالمی دن پر پیغام

01:57 PM, 13 Oct, 2025

لاہور : وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے قدرتی آفات سے بچاؤ کے عالمی دن کے موقع پر کہا ہے کہ قدرتی آفات کا مقابلہ کرنے کے لیے تمام اداروں کو ہر وقت تیار رہنا چاہیے تاکہ انسانی جانوں اور املاک کو بچایا جا سکے۔

مریم نواز شریف نے اپنے پیغام میں کہا کہ اگرچہ قدرتی آفات کو روکا نہیں جا سکتا، لیکن پیشگی تیاری، جدید ٹیکنالوجی اور اداروں کے درمیان تعاون سے ان کے نقصانات کو کم کیا جا سکتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پنجاب نے تاریخ کے سب سے بڑے سیلاب کا سامنا کیا، اور اگر بروقت اقدامات نہ کیے جاتے تو بڑے جانی نقصان کا سامنا ہو سکتا تھا۔

انہوں نے مزید کہا کہ پنجاب نے سیلاب کے دوران سب سے بڑا ریسکیو، ریلیف اور انخلا آپریشن کیا، جس کے ذریعے لاکھوں انسانی جانوں کے ساتھ ساتھ لاکھوں مویشیوں کو بھی بچایا گیا۔ اس کے علاوہ، سیلاب سے بچاؤ کے لیے میڈیکل کیمپ قائم کیے گئے جس سے مختلف بیماریوں کا پھیلاؤ روکا جا سکا۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ حکومت پنجاب کے تمام ادارے قدرتی آفات سے بچاؤ کے لیے سرگرم ہیں اور عوام کی حفاظت کے لیے بھرپور اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

مزیدخبریں