قومی ٹیم کی پہلی اننگز 378 رنز پر ختم، جنوبی افریقہ کے خلاف ٹیسٹ میچ کا دوسرا روز جاری

12:32 PM, 13 Oct, 2025

لاہور : لاہور میں جاری ٹیسٹ میچ کے دوسرے دن پاکستان نے اپنی پہلی اننگز 378 رنز پر مکمل کی۔ قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جا رہے اس میچ میں پاکستان نے دوسرے دن کی شروعات 313 رنز پر 5 کھلاڑی آؤٹ سے کی، جہاں محمد رضوان 62 اور سلمان علی آغا 52 رنز کے ساتھ کریز پر موجود تھے۔

محمد رضوان نے 75 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے، جس کے بعد نعمان علی اور ساجد خان بھی بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے۔ یہ تینوں کھلاڑی سینوران متھوسامی نے آؤٹ کیا۔

میچ کے پہلے دن پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا۔ ابتدا میں امام الحق اور عبداللہ شفیق نے اننگز کا آغاز کیا، لیکن عبداللہ شفیق صرف 2 رنز بنا کر ایل بی ڈبلیو ہو گئے۔ شان مسعود اور امام الحق نے اچھی بیٹنگ کی اور دونوں نے نصف سنچریاں مکمل کیں، لیکن شان مسعود 76 اور امام الحق 93 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے۔

سابق کپتان بابراعظم صرف 23 رنز بنا سکے جبکہ سعود شکیل بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے۔ جنوبی افریقہ کی جانب سے سینوران متھوسامی نے دو وکٹیں حاصل کیں، جبکہ کاگیسو ربادا، سائمن ہارمر اور پرینیلن سبریئن نے ایک ایک وکٹ لی۔

38 سالہ آصف آفریدی اس میچ میں ڈیبیو نہیں کر سکے، لیکن وائرل فلو سے صحتیاب ہو کر ساجد خان ٹیم میں واپس آ گئے ہیں۔

قومی ٹیم کے کپتان شان مسعود کا کہنا ہے کہ نیا سٹیڈیم ہونے کی وجہ سے کھیل کے حالات کا اندازہ مشکل ہے، لیکن جنوبی افریقہ جیسے مضبوط ٹیم کے خلاف کھیلنا ایک اچھا موقع ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری ٹیم میں دو اسپنر موجود ہیں جو لمبے اوورز کر سکتے ہیں۔

جنوبی افریقی کپتان ایڈن مارکرام نے کہا کہ ان کے دو اہم کھلاڑی اس میچ میں شامل نہیں، مگر وہ یہاں کی کنڈیشنز سے واقف ہیں اور یہ زیادہ مشکل نہیں ہوں گی۔

پاکستان ٹیم میں شان مسعود (کپتان)، عبداللہ شفیق، امام الحق، بابراعظم، سعود شکیل، محمد رضوان (وکٹ کیپر)، سلمان علی آغا، شاہین شاہ آفریدی، حسن علی، نعمان علی اور ساجد خان شامل ہیں۔

جنوبی افریقہ کی ٹیم میں ٹونی ڈی زورزی، ریان رکلٹن، ویان مولڈر، ایڈن مارکرام (کپتان)، ٹرسٹان اسٹبس، ڈیوالڈ بریوس، کائل ویرین، سینوران متھوسامی، پرینلان سبریئن، کاگیسو ربادا اور سائمن ہارمر شامل ہیں۔

مزیدخبریں