پاک فوج کی ٹیم نے برطانیہ میں کیمبرین پٹرول مشق میں سونے کا تمغہ حاصل کر لیا

11:42 AM, 13 Oct, 2025

راولپنڈی : پاکستان آرمی کی ٹیم نے برطانیہ میں ہونے والی دنیا کی ایک مشہور فوجی مشق کیمبرین پیٹرول 2025 میں گولڈ میڈل حاصل کر کے ایک اور شاندار کامیابی حاصل کی۔ یہ مشق 3 سے 13 اکتوبر تک ویلز میں ہوئی، جس میں دنیا بھر سے 36 ممالک کی 137 ٹیموں نے حصہ لیا۔

پاک فوج کی ٹیم کی قیادت کیپٹن محمد سعد نے کی، اور انہوں نے اپنی غیر معمولی مہارت اور پیشہ ورانہ تربیت کا بھرپور مظاہرہ کرتے ہوئے گولڈ میڈل جیتا۔ آئی ایس پی آر نے اس کامیابی کو نہ صرف پاک فوج بلکہ پورے پاکستان کے لیے فخر کا لمحہ قرار دیا۔

کیمبرین پیٹرول دنیا کی سب سے مشکل فوجی مشقوں میں سے ایک سمجھی جاتی ہے، اور پاکستان نے اس میں اپنی شاندار کارکردگی سے عالمی سطح پر اپنے ملک کا نام روشن کیا۔

مزیدخبریں