وزیراعظم شہباز شریف شرم الشیخ امن اجلاس میں شرکت کیلئے روانہ

09:26 AM, 13 Oct, 2025

اسلام آباد : وزیراعظم محمد شہباز شریف امریکی صدر اور مصری صدر کی دعوت پر غزہ میں جنگ بندی کے حوالے سے ہونے والے 20 ملکی سربراہی اجلاس میں شرکت کے لیے شرم الشیخ روانہ ہو گئے ہیں۔ وزیراعظم کے ہمراہ وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار اور وزیرِ اطلاعات عطاء اللہ تارڑ بھی اس وفد کا حصہ ہیں۔

یہ اجلاس عالمی سطح پر غزہ میں امن کے قیام اور جنگ بندی کے لیے اہم قدم ثابت ہو سکتا ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ، مصری صدر عبدالفتاح السیسی، قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد الثانی اور ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان کے ساتھ مل کر غزہ میں جاری تشدد کا خاتمہ کرنے کے لیے عالمی کوششوں کا حصہ بنیں گے۔

پاکستان کا اس اجلاس میں شامل ہونا اس بات کا غماز ہے کہ پاکستان فلسطینی عوام کے حقوق کے لیے اپنی آواز بلند کرتا ہے اور انہیں ہر ممکن سفارتی مدد فراہم کرنے کے لیے تیار ہے۔ وزیراعظم نے اس موقع پر امید ظاہر کی کہ اس معاہدے سے غزہ میں جاری مظالم کا سلسلہ رکے گا اور خطے میں پائیدار امن قائم ہوگا۔

مزیدخبریں