سونے کی قیمتوں میں تیز اضافہ: فی تولہ سونا 8300 روپے مہنگا

05:15 PM, 13 Nov, 2025

کراچی: آج سونے کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جس کے نتیجے میں فی تولہ سونا 8300 روپے مہنگا ہو گیا ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق، اب فی تولہ سونا 4 لاکھ 43 ہزار 62 روپے کا ہو چکا ہے۔

ایسوسی ایشن کے مطابق، 10 گرام سونا بھی 7116 روپے اضافے کے ساتھ 3 لاکھ 79 ہزار 854 روپے تک پہنچ گیا ہے۔

عالمی سطح پر بھی سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان دیکھنے کو ملا ہے، اور فی اونس سونا 83 ڈالر بڑھ کر 4207 ڈالر فی اونس ہوگیا ہے۔

مزیدخبریں