امریکی دباؤ پر بھارت نے روس سے تیل کی خریداری روک دی

03:35 PM, 13 Nov, 2025

ممبئی :بھارت نے امریکی دباؤ اور مغربی پابندیوں کے خدشات کے باعث روس سے تیل کی خریداری تقریباً مکمل طور پر بند کر دی ہے۔

رپورٹس کے مطابق بھارت نے دسمبر کے لیے روسی خام تیل کے آرڈرز نہیں دیے، جبکہ ملک کی پانچ بڑی آئل ریفائنریز نے اس ماہ روس سے کوئی نئی خریداری نہیں کی۔ سرکاری ریفائنری انڈین آئل کارپوریشن (IOC) نے بھی اعلان کیا ہے کہ وہ صرف غیر پابندی یافتہ سپلائرز سے روسی تیل خریدے گی۔

واضح رہے کہ امریکا نے روسی تیل کی خریداری پر بھارت پر 50 فیصد ٹیرف عائد کر رکھا ہے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارت پر تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ روسی تیل خرید کر بھارت یوکرین میں "جنگی مشین" کو ایندھن فراہم کر رہا ہے۔

امریکی دباؤ کے بعد بھارت نے واشنگٹن کو یقین دہانی کرائی کہ وہ مستقبل میں روس سے تیل کی خریداری میں کمی کرے گا، اور یہ پیش رفت بھارت کی توانائی پالیسی اور عالمی تجارتی تعلقات میں اہم تبدیلی کے طور پر دیکھی جا رہی ہے۔

مزیدخبریں