پنجاب حکومت: مینوئل اسلحہ لائسنس کی کمپیوٹرائزیشن فوری طور پر معطل

03:06 PM, 13 Nov, 2025

لاہور: پنجاب حکومت نے مینوئل اسلحہ لائسنسوں کی کمپیوٹرائزیشن اور توثیق کے عمل کو روکنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ محکمہ داخلہ کے مطابق اب انفرادی، ادارہ جاتی اور سکیورٹی کمپنیوں کے مینوئل لائسنسوں کی ری ویلیڈیشن اور کمپیوٹرائزیشن کا عمل معطل کر دیا گیا ہے۔

محکمہ داخلہ نے تمام سابقہ احکامات کو کالعدم قرار دیتے ہوئے ڈویژنل کمشنرز اور ایڈیشنل سیکرٹری جوڈیشل سے مارچ تا نومبر کے دوران جاری کمپیوٹرائزڈ لائسنسز اور غیر قانونی اسلحہ جمع کرانے کی رپورٹس طلب کر لی ہیں۔

یہ فیصلہ اس بات کی عکاسی کرتا ہے کہ حکومت پنجاب اسلحہ لائسنس کے عمل کو مزید شفاف بنانے اور غیر قانونی اسلحہ کے خاتمے کے لیے سخت اقدامات کر رہی ہے۔

مزیدخبریں