امریکہ میں حکومتی شٹ ڈاؤن کا خاتمہ، صدر ٹرمپ نے فنڈنگ بل پر دستخط کر دیے

12:46 PM, 13 Nov, 2025

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے حکومتی فنڈنگ کے متعلق ایک بل پر دستخط کر کے ملک میں جاری 43 دنوں پر محیط حکومتی شٹ ڈاؤن کا خاتمہ کر دیا۔ اس کے بعد حکومتی اداروں میں کام دوبارہ شروع ہو گیا اور سرکاری ملازمین کو تنخواہیں ملنا شروع ہو گئیں۔

امریکی ایوانِ نمائندگان میں ہونے والی رائے شماری میں 222 ارکان نے اس بل کے حق میں ووٹ دیا، جبکہ 209 نے مخالفت کی۔ اس بل کی حمایت میں چھ ڈیموکریٹ ارکان نے بھی ریپبلیکنز کا ساتھ دیا۔صدر ٹرمپ نے دستخط کے بعد کہا، "آج کا دن بہترین ہے، امریکہ کبھی اس سے بہتر حالت میں نہیں رہا۔"

شٹ ڈاؤن کے دوران ہزاروں سرکاری ملازمین بغیر تنخواہ کام کر رہے تھے اور کئی کو رخصت پر بھیجا گیا تھا۔ اب اس بل کی منظوری کے بعد حکومت کے پاس 30 جنوری تک فنڈز فراہم کرنے کی ضمانت ہو گئی ہے، جس سے اہم حکومتی خدمات جیسے غذائی امدادی پروگرامز اور ایئر ٹریفک کنٹرول دوبارہ فعال ہو جائیں گے۔

مزیدخبریں