سکیورٹی اداروں کی بروقت کارروائی : اسلام آباد جوڈیشل کمپلیکس حملے کے سہولت کار اور ہینڈلر گرفتار

11:36 AM, 13 Nov, 2025

اسلام آباد: رات گئے سکیورٹی اداروں نے اسلام آباد جوڈیشل کمپلیکس پر ہونے والے خودکش حملے کے سہولت کار اور ہینڈلر کو گرفتار کر لیا۔ سول انٹیلیجنس ایجنسی اور دیگر سکیورٹی اداروں کی مشترکہ کارروائی میں سہولت کار کو راولپنڈی سے اور ہینڈلر کو خیبر پختونخوا کے علاقے سے پکڑا گیا۔

ذرائع کے مطابق، سہولت کار گزشتہ ایک ماہ سے راولپنڈی میں رہ رہا تھا اور خودکش حملہ آور کے ساتھ مل کر جوڈیشل کمپلیکس کی ریکی کر رہا تھا۔ اس حملے میں 12 افراد شہید اور 28 زخمی ہوئے تھے۔

گرفتار ہونے والوں کا تعلق خیبر پختونخوا سے ہے اور انہیں دہشت گردوں کے نیٹ ورک کا اہم حصہ سمجھا جا رہا ہے۔ سکیورٹی اداروں نے ان دونوں کو 40 گھنٹوں کے اندر گرفتار کر لیا اور ان کا مقام ابھی تک خفیہ رکھا گیا ہے۔

مزیدخبریں