کراچی چورنگی کے قریب سیف سٹی پروجیکٹ سے جڑا ڈسٹری بیوشن باکس چوری ہوگیا

12:17 PM, 13 Nov, 2025

کراچی : کراچی میں بلاول ہاؤس چورنگی کے قریب سیف سٹی پروجیکٹ سے جڑا ڈسٹری بیوشن باکس چوری ہوگیا ہے، جس کی تصدیق سیف سٹی پروجیکٹ کے ڈائریکٹر جنرل آصف اعجاز شیخ نے کی۔ ان کے مطابق چوری کے بعد سیف سٹی کیمروں کا نیٹ ورک متاثر ہوا، اور کیمرے جو کھمبوں پر لگے ہوئے تھے، بند ہوگئے کیونکہ باکس سے جڑا سامان چوری کر لیا گیا تھا۔

آصف اعجاز شیخ نے کہا کہ اس ڈسٹری بیوشن باکس میں لاکھوں روپے مالیت کا قیمتی سامان موجود تھا، اور یہ سوال اٹھ رہا ہے کہ چوری کے دوران الارم کیوں نہیں بجا۔ اس حوالے سے تحقیقات کی جارہی ہیں تاکہ اس بات کا پتہ چل سکے کہ سیکیورٹی سسٹم میں کہیں کوئی کمزوری تو نہیں تھی۔

یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب کراچی میں فیس لیس ٹکٹنگ سسٹم کے تحت ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کو ای چالان جاری کیے جا رہے ہیں۔ اس اہم جگہ پر سیف سٹی کیمروں کا ڈسٹری بیوشن باکس چوری ہونا شہریوں کے لیے تشویش کا باعث ہے، خاص طور پر جب شہر کی سیکیورٹی سسٹم کو مزید مستحکم کرنے کی کوشش کی جارہی ہو۔

مزیدخبریں