ٹورنٹو : جی سیون وزرائے خارجہ نے اپنے اجلاس کے بعد ایک مشترکہ اعلامیہ جاری کیا جس میں مختلف عالمی امور پر اپنے موقف کا اعادہ کیا گیا۔ اعلامیہ میں کہا گیا کہ جی 7 نے ڈونلڈ ٹرمپ کے غزہ منصوبے کی بھرپور حمایت کی اور اسرائیل سے مطالبہ کیا کہ وہ غزہ میں یرغمالیوں کی باقیات کو فوراً واپس کرے۔
جی 7 وزرائے خارجہ نے غزہ میں امدادی سامان کی ترسیل میں رکاوٹوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے تمام فریقین سے درخواست کی کہ وہ انسانی امداد کی بلا رکاوٹ ترسیل کو یقینی بنائیں۔ اس کے علاوہ، جی 7 نے یوکرین کے حق دفاع اور اس کی سالمیت کے تحفظ کے لیے اپنی حمایت کا اعادہ کیا۔
اعلامیہ میں یہ بھی کہا گیا کہ یوکرین اور روس کے درمیان فوری جنگ بندی (سیز فائر) ضروری ہے، اور جی 7 وزرائے خارجہ نے یوکرین کے توانائی کے ڈھانچے پر روسی حملوں کی شدید مذمت کی۔