تہران میں پانی کی شدید کمی، شہر خالی کرنے کا امکان

01:49 PM, 13 Nov, 2025

تہران :  ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے خبردار کیا ہے کہ تہران میں پانی کی کمی اتنی شدید ہو چکی ہے کہ اگر بارش نہ ہوئی تو شہر کو خالی کرنا پڑ سکتا ہے۔ انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ اگر نومبر کے آخر یا دسمبر کے آغاز تک پانی کی کمی میں بہتری نہ آئی، تو شہریوں کو پانی کی فراہمی کو محدود کرنے کے ساتھ ساتھ، تہران سے نقل مکانی کا سوچنا پڑے گا۔

ایرانی حکام کا کہنا ہے کہ تہران کے مرکزی پانی کے ذخائر میں صرف دو ہفتے کا پانی باقی رہ گیا ہے۔ اس سال بارشوں میں 40 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے، اور کئی صوبوں میں پانی کی کمی 50 سے 80 فیصد تک پہنچ چکی ہے۔

پزشکیان نے مزید کہا کہ اگر سردیوں میں برفباری اور بارش کی صورت حال بہتر نہیں ہوئی، تو ایران کو شدید آبی بحران کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے، جو نہ صرف شہری زندگی بلکہ زرعی اور صنعتی پیداوار کو بھی متاثر کرے گا۔

مزیدخبریں