کوئٹہ میں بلدیاتی انتخابات کا شیڈول جاری، پولنگ 28 دسمبر کو ہوگی

11:18 AM, 13 Nov, 2025

کوئٹہ: کوئٹہ میں بلدیاتی انتخابات کے شیڈول کا باضابطہ اعلان کر دیا گیا ہے، جس کے تحت شہر کی 172 یونین کونسلز اور 641 وارڈز میں انتخابات دسمبر میں ہوں گے۔ ان انتخابات کی تیاریاں شروع کر دی گئی ہیں اور اس سلسلے میں عوامی نوٹس ریٹرننگ افسران اور ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسران کے دفاتر کے باہر آویزاں کر دیے گئے ہیں۔

کاغذاتِ نامزدگی کی وصولی 13 سے 17 نومبر تک ہوگی، اور 18 نومبر کو امیدواروں کے ناموں کی فہرست شائع کی جائے گی۔ کاغذاتِ نامزدگی کی جانچ پڑتال 19 سے 24 نومبر تک کی جائے گی۔ اگر کسی امیدوار کے کاغذات مسترد یا منظور کیے جائیں تو 28 نومبر تک ان کے خلاف اپیل دائر کی جا سکے گی، جس کے بعد اپیلوں پر فیصلہ 3 دسمبر کو کیا جائے گا۔

امیدواروں کی نظرثانی شدہ فہرست 4 دسمبر کو شائع کی جائے گی، اور دستبردار ہونے والے امیدواروں کی فہرست 5 دسمبر کو جاری کی جائے گی۔ حتمی فہرست اور انتخابی نشان 6 دسمبر کو الاٹ کیے جائیں گے۔ آخرکار، بلدیاتی انتخابات کی پولنگ 28 دسمبر بروز اتوار کو ہوگی۔

مزیدخبریں