اسلام آباد: کچہری خودکش دھماکے کے بعد جوڈیشل کمپلیکس کھول دیا گیا، سکیورٹی کے سخت انتظامات

10:58 AM, 13 Nov, 2025

اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت میں کچہری میں ہونے والے خودکش دھماکے کے بعد آج فیڈرل جوڈیشل کمپلیکس کو دوبارہ کھول دیا گیا ہے اور عدالتی سرگرمیاں معمول کے مطابق شروع ہو گئی ہیں۔

کچہری میں وکلا اور سائلین کی بڑی تعداد پیش ہونے کے لیے پہنچی ہے، تاہم سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔ ہر آنے والے شخص کی مکمل جانچ پڑتال کی جا رہی ہے تاکہ کسی قسم کے خطرے سے بچا جا سکے۔ انتظامیہ نے وکلا کے کلرکس کو صرف آفیشل کارڈ دکھانے کے بعد اندر داخلے کی اجازت دی ہے، جبکہ سائلین کی تفصیلی تلاشی اور ذاتی معلومات درج کروانے کے بعد ہی انہیں کمپلیکس میں داخل ہونے کی اجازت مل رہی ہے۔

دھماکے کے بعد سکیورٹی فورسز نے فوراً دھماکے کی جگہ سے تمام شواہد اکٹھے کر لیے ہیں، اور تحقیقات جاری ہیں۔

دوسری جانب، وکلا کی تنظیم نے اس سانحے کے خلاف 13 اور 14 نومبر کو مکمل ہڑتال کا اعلان کیا ہے، جس دوران وکلا عدالتی کارروائی کا بائیکاٹ کریں گے۔فیملی کورٹس میں قائم ڈے کیئر سینٹر کو بھی حفاظتی اقدامات کے پیشِ نظر مزید چند روز تک بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

مزیدخبریں