پی سی بی نے سہہ ملکی ٹورنامنٹ کا شیڈول تبدیل کر دیا

09:40 AM, 13 Nov, 2025

لاہور : پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے سری لنکا کے ساتھ ون ڈے سیریز کے بقیہ دو میچز کے شیڈول میں تبدیلی کے بعد 3 ملکی ٹورنامنٹ کے شیڈول میں بھی ردوبدل کر دیا ہے۔ پی سی بی کے مطابق، 3 ملکی سیریز کے تمام میچز اب 18 سے 29 نومبر تک راولپنڈی میں ہوں گے۔

اس ٹورنامنٹ میں پاکستان، سری لنکا اور زمبابوے کی ٹیمیں حصہ لیں گی۔ پہلے یہ میچز راولپنڈی اور لاہور میں 17 سے 29 نومبر کے دوران کھیلے جانے تھے، مگر آپریشنل وجوہات کی بنیاد پر اور بورڈز کی مشاورت سے یہ شیڈول تبدیل کیا گیا۔

پی سی بی کے چیئرمین محسن نقوی نے سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں بتایا کہ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان سیریز کے بقیہ دو ون ڈے میچز اب 14 اور 16 نومبر کو کھیلے جائیں گے، جب کہ ان میچز کو پہلے 13 اور 15 نومبر کو شیڈول کیا گیا تھا۔

مزیدخبریں