وزیرِ اعظم کا مون سون مانیٹرنگ سسٹم فعال کرنے کا حکم، حج آپریشن کا بھی جائزہ

10:57 AM, 13 May, 2026

اسلام آباد:وزیرِ اعظم شہباز شریف نے وفاقی وزراء سے ملاقاتوں میں رواں برس مون سون کی صورتحال اور حج انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا ہے۔
وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی ڈاکٹر مصدق ملک نے وزیرِ اعظم کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ پہاڑی علاقوں میں گلیشیئرز پھٹنے اور فلیش فلڈز کی پیشگی اطلاع دینے والا نظام  مکمل طور پر فعال ہے اور اس کی کارکردگی پر مسلسل نظر رکھی جا رہی ہے۔ وزیرِ اعظم نے ہدایت کی کہ مون سون کے دوران ممکنہ خطرات سے دوچار علاقوں کی مسلسل مانیٹرنگ کی جائے اور عوام کی حفاظت کے لیے پیشگی حفاظتی اقدامات کو ہر صورت یقینی بنایا جائے۔
بعد ازاں، وفاقی وزیرِ مذہبی امور سردار محمد یوسف نے وزیرِ اعظم کو جاری حج آپریشن کے بارے میں اپ ڈیٹ کیا۔ انہوں نے عازمینِ حج کے لیے کیے گئے انتظامات اور اب تک کی پیش رفت سے آگاہ کیا۔ وزیرِ اعظم نے حج آپریشن کو شفاف اور سہولیات سے بھرپور بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ عازمینِ حج کو حجازِ مقدس میں کسی بھی قسم کی دشواری کا سامنا نہیں ہونا چاہیے۔

مزیدخبریں