اسلام آباد:عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) نے پاکستان کے لیے قرض کی قسط جاری کر دی ہے، جس کے بعد ایک ارب 30 کروڑ ڈالر کی خطیر رقم سٹیٹ بینک آف پاکستان کو موصول ہوگئی ہے۔
اس حوالے سے بتایا گیا ہے کہ یہ فنڈز آئی ایم ایف کے 'ایف ای ایف' اور 'آر ایس ایف' پروگراموں کے تحت جاری کیے گئے ہیں۔ آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ نے 8 مئی کو پاکستان کے لیے 760 ملین ایس ڈی آر کی منظوری دی تھی، تاہم سٹیٹ بینک کے مطابق پاکستان کو مجموعی طور پر 914 ملین ایس ڈی آر منتقل ہوئے ہیں۔
یہ رقم موصول ہونے سے پاکستان کے زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں نمایاں بہتری آئے گی۔ معاشی ذرائع کا کہنا ہے کہ ان فنڈز کی بروقت فراہمی سے ملک کی بیرونی ادائیگیوں کے دباؤ میں کمی آئے گی اور معاشی بحالی کے پروگرام کو تقویت ملے گی۔ یہ قسط پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان جاری معاشی اصلاحات کے پروگرام میں ایک اہم سنگِ میل قرار دی جا رہی ہے۔
سٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف کے دو پروگراموں کے تحت 1.3 ارب ڈالر موصول
10:10 AM, 13 May, 2026