تہران :ایران نے خطے کی موجودہ صورتحال کے پیشِ نظر اپنی دفاعی پالیسی کو مزید سخت کرتے ہوئے دشمن ممالک کو واضح پیغام دے دیا ہے۔
ایرانی وزارتِ خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے مسلح افواج کی مکمل تیاریوں کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کسی بھی جارحانہ منظر نامے سے نمٹنے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے۔ انہوں نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ جو ممالک ظلم، بربریت اور تسلط کے خلاف ہیں، وہ ایران کے موقف کی حمایت میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں۔ ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ ایران کے خلاف کسی بھی قسم کی دشمنی کا جواب سخت ترین سزا کی صورت میں دیا جائے گا۔
اسی دوران ایرانی پارلیمنٹ کی قومی سلامتی کمیٹی نے ایک بڑا انتباہ جاری کیا ہے کہ اگر ایران کی سرزمین کو دوبارہ نشانہ بنایا گیا تو جوہری پروگرام کے حوالے سے تمام تر حدود ختم کی جا سکتی ہیں۔ کمیٹی کے ترجمان کے مطابق، دوبارہ حملے کی صورت میں ایران فوری طور پر 90 فیصد تک یورینیم کی افزودگی کا عمل شروع کر دے گا۔
دشمن کی جارحیت پر 90 فیصد جوہری افزودگی شروع کرنے کا اعلان:تہران کا دوٹوک موقف
09:47 AM, 13 May, 2026