واشنگٹن : امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بیجنگ کے اہم دورے پر روانہ ہوتے ہوئے تہران کے لیے سخت ترین پیغام جاری کر دیا ہے۔ انہوں نے واضح کیا ہے کہ امریکہ ایران کو جوہری طاقت بننے سے روکنے کے لیے کسی بھی حد تک جا سکتا ہے۔
صدر ٹرمپ نے کہا، "میرا پیغام واضح ہے: ایران ایٹمی ہتھیار حاصل نہ کرے، ورنہ ہم اپنا کام مکمل کریں گے۔" ماہرین اس جملے کو ممکنہ فوجی کارروائی کے اشارے کے طور پر دیکھ رہے ہیں۔ صدر نے تہران پر موجودہ تجارتی پابندیوں کا دفاع کیا، تاہم یہ بھی کہا کہ وہ ایران کے ساتھ ایک منصفانہ اور "اچھی ڈیل" کے خواہشمند ہیں جو خطے میں پائیدار امن کی ضمانت بن سکے۔
صدر نے اپنے دورہ چین کو عالمی سیاست کے لیے "گیم چینجر" قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس کے دور رس اور مثبت نتائج برآمد ہوں گے۔تقریر کے دوران صدر ٹرمپ نے ایک بار پھر وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کے لیے تعریفی کلمات ادا کیے۔ انہوں نے دونوں شخصیات کو "غیر معمولی بصیرت" رکھنے والا لیڈر قرار دیتے ہوئے ان کے ساتھ کام جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔
ایران باز رہے ورنہ 'کام مکمل' کر دیں گے: صدر ٹرمپ کی چین روانگی سے قبل بڑی دھمکی
09:15 AM, 13 May, 2026