ریجنل میری ٹائم پٹرول کے تحت پاک بحریہ کا عمانی بندرگاہ پر استقبال

08:07 PM, 13 May, 2025

کراچی: پاک بحریہ کا جہاز پی این ایس حنین ریجنل میری ٹائم سیکیورٹی پٹرول پر تعیناتی کے دوران سلطنت عمان کے دورے پر پہنچا، جہاں عمانی بحری حکام نے پرتپاک استقبال کیا۔

دورے کے دوران پی این ایس حنین نے رائل نیوی آف عمان کے جہاز خصب (RNOV Khassab) کے ساتھ مشترکہ بحری مشق میں حصہ لیا، جس کا مقصد دونوں بحری افواج کے درمیان پیشہ ورانہ ہم آہنگی اور مشترکہ آپریشنز کی صلاحیتوں کو بڑھانا تھا۔

کمانڈنگ آفیسر پی این ایس حنین نے عمانی نیول حکام سے ملاقات کی اور چیف آف دی نیول اسٹاف، ایڈمرل نوید اشرف کی جانب سے نیک تمناؤں کا پیغام پہنچایا۔

یہ دورہ پاکستان اور عمان کے درمیان دوطرفہ دفاعی تعاون اور بحری روابط کو مزید مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کرے گا۔

مزیدخبریں