قیمتیں پھر بڑھ گئیں: سونے کی قدر میں ایک دن بعد دوبارہ اضافہ

05:36 PM, 13 May, 2025

کراچی: سونے کے خریداروں کو ایک دن کی معمولی ریلیف کے بعد دوبارہ قیمتوں میں اضافے کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں 37 ڈالر فی اونس اضافہ ہوا، جس کا براہِ راست اثر مقامی مارکیٹ پر بھی پڑا۔

نئی قیمتوں کے مطابق      سونا فی تولہ 3,700 روپے اضافہ ہوا   قیمت  3 لاکھ 44 ہزار 200 روپے  ہوگئی ہے۔    فی 10 گرام سونا 3,173 روپے بڑھ کر 2 لاکھ 95 ہزار 096 روپے پر پہنچ گیا۔

تاجروں کا کہنا ہے کہ بین الاقوامی مارکیٹ میں جاری غیر یقینی صورتحال اور ڈالر کی قیمت میں اتار چڑھاؤ سونے کی قیمتوں پر براہ راست اثر ڈال رہے ہیں۔ ماہرین کے مطابق، یہ رجحان آئندہ دنوں میں بھی برقرار رہ سکتا ہے۔

مزیدخبریں