ٹیکس چوری پر حکومت کا سخت موقف، وزیراعظم نے معاون اہلکاروں کے احتساب کا عندیہ دے دیا

03:27 PM, 13 May, 2025

اسلام آباد: وزیرِاعظم شہباز شریف نے ٹیکس چوری میں ملوث افراد کے ساتھ ساتھ ان کی پشت پناہی کرنے والے افسران اور اہلکاروں کے خلاف بھی سخت کارروائی کی ہدایت کی ہے۔ ان کا یہ بیان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب حکومت مالی خسارے پر قابو پانے اور محصولات میں اضافہ کرنے کے لیے بڑے فیصلے کر رہی ہے۔

وزیراعظم کی زیرِ صدارت ایف بی آر اجلاس میں بتایا گیا کہ ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم کے نفاذ سے چینی اور سیمنٹ کے شعبوں میں ٹیکس آمدن میں اربوں روپے کا اضافہ ممکن ہوا ہے۔ حکومت کا مؤقف ہے کہ جدید ٹیکنالوجی کے استعمال اور مربوط پالیسی سے ٹیکس نیٹ کو بڑھا کر عام آدمی پر بوجھ کم کیا جا سکتا ہے۔

معاشی تجزیہ کاروں کے مطابق وزیراعظم کا ٹیکس چوروں کے "معاونین" کو نشانہ بنانا ایک اہم اور غیر روایتی قدم ہے، جو اندرونی کرپشن کے خلاف حکومتی سنجیدگی کو ظاہر کرتا ہے۔

مزیدخبریں