گوگل کا نیا اے آئی فیچر متعارف کرانے کا اعلان

03:02 PM, 13 May, 2025

کیلیفورنیا : گوگل نے ایک نیا فیچر "سمپل فائی" متعارف کرایا ہے جو ویب پر موجود مشکل اور پیچیدہ معلومات کو آسان زبان میں سمجھنے میں مدد دیتا ہے۔ یہ فیچر فی الحال iOS پر گوگل ایپ میں دستیاب ہے۔

صارفین اگر کسی ایسی تحریر کو پڑھ رہے ہوں جو سمجھ میں نہ آ رہی ہو، تو وہ اسے سلیکٹ کر کے "Simplify" آپشن پر کلک کریں۔ اس کے بعد وہی مواد سادہ اور واضح انداز میں نظر آئے گا۔

یہ فیچر گوگل کے جدید Gemini AI ماڈل پر کام کرتا ہے اور خاص طور پر طبی تحقیق، قانون، سائنس، فلسفہ اور دیگر پیچیدہ شعبوں کی معلومات کو عام فہم بنانے کے لیے تیار کیا گیا ہے۔ گوگل کے مطابق اس کا مقصد یہ ہے کہ علم سب کے لیے قابلِ رسائی اور قابلِ فہم ہو۔

مزیدخبریں