صدرِ مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف کا "معرکہ حق" کے شہداء کو خراجِ عقیدت پیش

01:49 PM, 13 May, 2025

اسلام آباد  : صدرِ مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے "معرکہ حق" کے دوران جان کا نذرانہ پیش کرنے والے پاک فوج اور فضائیہ کے شہداء کو زبردست خراجِ عقیدت پیش کیا ہے۔

صدر زرداری نے کہا کہ بھارتی جارحیت کے مقابلے میں ہماری افواج نے شاندار دفاع کیا، قوم کو اپنے بہادر سپوتوں پر فخر ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ دشمن کی جارحیت نے پوری قوم کو مزید متحد کر دیا ہے، اور افواجِ پاکستان نے دشمن کے تکبر کو خاک میں ملا دیا۔ انہوں نے شہید ہونے والے عام شہریوں، بچوں اور خواتین پر دکھ کا اظہار بھی کیا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاک فوج کے افسران و جوانوں نے اپنی جانوں کا نذرانہ دے کر وطن کی حفاظت کا وعدہ پورا کیا۔ ہم نے نہ صرف بھرپور دفاع کیا بلکہ دشمن کو واضح پیغام دیا کہ پاکستان اپنی خودمختاری پر سمجھوتہ نہیں کرے گا۔ انہوں نے معصوم شہریوں کی شہادت پر افسوس کرتے ہوئے کہا کہ قوم اپنے شہداء اور ان کے خاندانوں کو کبھی نہیں بھولے گی۔ دونوں رہنماؤں نے کہا کہ پاکستان ایک پُرامن ملک ہے، لیکن کسی بھی قسم کی جارحیت کا سخت اور منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔

مزیدخبریں