پی ایس ایل 10 کے میچز 17 مئی سے دوبارہ شروع ہوں گے، فائنل 25 مئی کو ہو گا : محسن نقوی

11:22 AM, 13 May, 2025

لاہور : چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے اعلان کیا ہے کہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 10 کے باقی میچز 17 مئی سے دوبارہ شروع ہوں گے، جب کہ ٹورنامنٹ کا فائنل 25 مئی کو کھیلا جائے گا۔

یہ فیصلہ بھارت کے ساتھ حالیہ کشیدگی کے باعث ایونٹ کے تعطل کے بعد کیا گیا ہے۔ محسن نقوی نے سوشل میڈیا پر اپنے بیان میں کہا کہ پی ایس ایل وہیں سے دوبارہ شروع ہو گی جہاں رکی تھی، اور اب ہم ایک بار پھر کرکٹ کا جوش اور جذبہ دیکھنے کے لیے تیار ہیں۔

ذرائع کے مطابق پی ایس ایل کے باقی میچز لاہور اور راولپنڈی میں ہوں گے۔ بورڈ کی کوشش ہے کہ زیادہ سے زیادہ غیر ملکی کھلاڑیوں کو واپس بلایا جائے تاکہ ایونٹ مکمل رنگ میں نظر آئے۔

شائقین کرکٹ ایک بار پھر پرجوش ہیں کہ پی ایس ایل کی رونقیں واپس لوٹ رہی ہیں، اور سب نظریں اب 17 مئی سے شروع ہونے والے سنسنی خیز مقابلوں پر جمی ہوئی ہیں۔

مزیدخبریں