واشنگٹن : امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اپنے پہلے غیر ملکی دورے پر مشرق وسطیٰ روانہ ہو گئے ہیں۔ وہ اس دورے کے دوران سعودی عرب، قطر اور متحدہ عرب امارات (یو اے ای) جائیں گے۔
اس دورے میں صدر ٹرمپ ان ممالک کے سربراہان سے ملاقاتیں کریں گے جن میں اہم علاقائی معاملات، سیکیورٹی، دہشت گردی کے خلاف تعاون اور معاشی تعلقات پر بات چیت ہوگی۔
اس کے علاوہ صدر ٹرمپ خلیج تعاون کونسل (GCC) کے ایک خصوصی اجلاس میں بھی شرکت کریں گے، جہاں دیگر خلیجی ممالک کے رہنما بھی موجود ہوں گے۔ یہ اجلاس خطے میں امریکہ کے کردار اور پالیسیوں پر گفتگو کے لیے اہم سمجھا جا رہا ہے۔