جب پھول کِھلتے ہیں، گھاس مسکراتی ہے اور درخت ہنستے ہیں تو خوشبو مفت ملتی ہے۔ رنگ بھری مستی کے اس موسم کو بہار کہتے ہیں۔ بہار اپنے اندر اےسا جادو رکھتی ہے کہ اس کے اثر سے کوئی نہےں بچتا۔ ےہاں تک کہ محسوس ہوتا ہے کہ پتھروں سے بھی خوشبو آنے لگی ہے۔ اس جنتی موسم کے فارمولے کو سامنے رکھ کر اگر ہم رمضان کے مہےنے پر غور کرےں تو ےہ نےکےوں کا موسمِ بہار ہوتا ہے۔ اس مےں بھی قدرت مہکتی ہے، مسکراتی ہے اور جھومتی ہے۔ اس کی خوشبو جاندار اور بے جان بھی محسوس کرتے ہیں لیکن جےسے ہم مےں سے اکثر موسمِ بہار کو موسموں مےں اےک روٹےن کی تبدےلی سمجھ کر گزارتے ہےں وےسے ہی ہم میں سے بہت سے رمضان کے مہےنے کو مذہبی عادت کے طور پر نبھاتے ہےں۔ وہ کےسے؟ وہ ایسے کہ بھوک پیاس کے ساتھ عبادات تو کرتے ہےں اور گناہوں کی معافی بھی مانگتے ہےں مگر وہ بےشمار چھوٹے چھوٹے کرتوت جن کی معافی رب نے اُن سے مانگنے کو کہا ہے جو اِن کرتوتوں سے متاثر ہوتے ہےں۔ مثلاً اگر ہم کاروباری ہےں تو لوگوں کے احتجاج پر کہتے ہےں کہ رمضان مےں چےزےں اس لیے مہنگی بکتی ہےں کہ ےہ پےچھے سے ہی مہنگی آتی ہےں۔ پےچھے کی غائبانہ وجہ چھوڑ کر دےکھےں تو کےا کسی کاروباری نے انفرادی حیثت میں اپنے ذاتی منافع کی شرح کو کچھ کم کےا ہے؟ صرف رمضان کے مہےنے مےں؟ شاید نہیں۔ اگر آپ سرکاری ہےں تو نوکری کے کرپشن، منافقت، خوشامد، لت کھےنچ (Leg Pulling) جےسے سنہری اصولوں کو چھوڑ کر کےا مےرٹ پر فےصلے کئے ہےں؟ صرف رمضان کے مہینے میں؟ شاید نہیں۔ اگر ہم
عدالتی معاملات سے دوچار ہےں تو اگلی تاریخ دینے، پےشی بھگتانے ےا عدالتی نقل فراہم کرنے کے لیے مانگے جانے والے چندسو روپے نہ مانگ کر کےا ےہ سب کام کئے ہیں؟ صرف رمضان کے مہینے میں؟ شاید نہیں۔ اگر کوئی پولےس مےں ہے تو وہ کرارے نوٹوں اور تعلقات بڑھاتی سفارشوں کو چھوڑ کر کےا اصل مجرموں کو سامنے لایا ہے؟ صرف رمضان کے مہےنے مےں؟ شاید نہیں۔ اگر کوئی موبائل فون کمپنی کا بااختےار ہے تو اُس نے ےنگ لڑکے لڑکیوں میں وائرس کی طرح بہت زیادہ پھیلی ہوئی ڈیٹنگ کو روکنے کے لیے کےا رات کے سستے فون پےکج بند کئے ہےں؟ صرف رمضان کے مہےنے مےں؟ شاید نہیں۔ مےڈےا اور اشتہارات مےں نظر آنے والی عورتےں اور مرد اپنے جسموں کو نت نئے کپڑوں سے سجاکر اور اپنے چہروں کو مےک اپ سے تابناک بناکر اپنے اندر اکثر جنسی اٹریکشن پےدا کرتے ہےں۔ کےا ےہ لوگ تھوڑے بہت سادہ سادہ اور حقےقی چہروں مےں نظر آئے ہےں؟ صرف رمضان کے مہےنے مےں؟ شاید نہیں۔ رمضان کا مہےنہ صبر اور انکساری کا مہےنہ ہوتا ہے لےکن دےکھا گےا ہے کہ اکثر لوگ اس مہےنے مےں پہلے سے زےادہ ”آوازار“ پھرتے ہےں اور زےادہ غصےل نظر آتے ہےں۔ کس لیے؟ شاےد وہ اس لیے کہ ےہ مہےنہ بعض مسلمان مذہبی خلوص کی بجائے اپنی ایک عادت کے طور پر گزارتے ہےں۔ تو پھر بھوک، پےاس اور تھکن مےں آوازاری اور غصہ تو آتا ہی ہے۔ گھروں مےں اکثر چھوٹے موٹے جھگڑے چلتے ہےں۔ مےاں بےوی، اولاد والدےن، ساس بہو، داماد سسر اور ہمسائے ہمسائے آپس مےں الجھتے رہتے ہےں۔ کےا جَھک مارنے کے ےہ سلسلے چھوڑے نہیں جاسکتے؟ صرف رمضان کے مہےنے مےں؟ رمضان کے مہےنے مےں ہمارے ملک میں سرکاری دفاتر مےں کام کرنے کا وقت کم کردےا جاتا ہے۔ اس لیے کہ بھوک اور پےاس کے باعث ملازم اپنی پوری توجہ کام پر نہےں دے سکتے مگر ہمارے اِردگرد کچھ اےسے بھی ہےں جو 12مہےنے بھوک اور پےاس کے ساتھ گزارتے ہےں، کام کرتے ہےں اور زندہ انسان کہلاتے ہیں۔ یعنی وہ لوگ جو غریب ہیں یا غربت کی لکیر سے نیچے ہیں۔ کےا ہم نے کبھی ان کے بارے مےں سوچا ہے؟ صرف رمضان کے مہینے میں؟ شاید نہیں۔ کےا ہم نے کبھی سوچا کہ اوپر بتائی گئی وہ چھوٹی چھوٹی برائیاں اور اِن جےسی دوسری چھوٹی چھوٹی خودغرضےوں کو چھوڑے بغیر ہم رمضان گزارتے ہےں؟ شاید نہیں۔ اِن سوشل باتوں سے ہٹ کر دےکھےں تو پاکستانی سےاست پر بھی رمضان کے مہینے میں کیا کوئی اثر ہوتا ہے؟ اپوزےشن کی خونخوار آنکھےں اور آگ بگولہ بےانات ختم نہیں ہوتے۔ حکومت کے چھری کانٹوں والے جوابات اور خودپرستی والے بیانات بھی ختم نہیں ہوتے۔ کیا ہم کم از کم رمضان کے مہےنے مےںاپنی اُن چھوٹی چھوٹی عادتوں کو چھوڑ سکتے ہیں جن سے دوسروں کو ذہنی، جسمانی، سماجی یا مالی نقصان پہنچتا ہے؟ کےا ہم مل کر یہ دعا کرسکتے ہیں؟ صرف رمضان کے مہینے میں۔ کیا ہم رمضان کے آخری عشرے میں اپنی مفاداتی خواہشات کی کچھ عادتوں سے لاتعلق ہوکر نیکیوں کے بہار کے موسم کی خوشبو سے زیادہ سے زیادہ روحانی تازگی حاصل کرسکتے ہیں؟ ۔
رمضان کے مہینے میں ہم۔ شاید نہیں
09:05 AM, 14 Mar, 2026