ایران نے توانائی تنصیبات پر حملے کی صورت میں سخت جواب کی دھمکی دیدی

10:58 AM, 13 Mar, 2026

تہران : ایران کے فوجی ہیڈ کوارٹرز نے کہا ہے کہ اگر ملک کی توانائی تنصیبات یا بندرگاہوں پر کوئی حملہ کیا گیا تو سخت اور تباہ کن جواب دیا جائے گا۔ ایرانی ترجمان کے مطابق ایسے حملے کی صورت میں خطے کے اہم تیل و گیس کے مراکز کو بھی نشانہ بنایا جا سکتا ہے، خاص طور پر وہ جگہیں جن میں امریکہ اور مغربی ممالک کے مفادات وابستہ ہیں۔

ایرانی قومی سلامتی کونسل کے سیکرٹری نے بھی خبردار کیا کہ بجلی کی تنصیبات پر حملے سے پورا خطہ اندھیرے میں ڈوب سکتا ہے، جس سے امریکی فوج کے لیے حالات خطرناک ہو جائیں گے۔ یہ بیان اس وقت سامنے آیا جب امریکی صدر نے ایران کی توانائی صلاحیت کو نشانہ بنانے کی دھمکی دی تھی۔

مزیدخبریں