ایران کی اسرائیل اور امریکا کے اڈوں پر بمباری، عراق میں جنگجوؤں نے امریکی طیارہ مار گرایا

09:39 AM, 13 Mar, 2026

تہران : ایران نے نئے سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای کے بیان کے بعد اسرائیل اور امریکی تنصیبات پر شدید حملے کیے ہیں۔ ایرانی میزائل اور ڈرون حملوں میں تل ابیب، امریکی ایئر کیریئر اور فوجی اڈے نشانہ بنے۔ اسرائیل کے بن گوریان ایئرپورٹ پر افرا تفری پھیل گئی۔

سعودی عرب نے مشرقی علاقوں میں ایرانی ڈرونز کو ناکام بنایا اور اب تک 22 ڈرون تباہ کیے جا چکے ہیں۔ ایران کے جوابی حملوں میں تہران اور بروجرد کی فوجی تنصیبات، پولیس ہیڈ کوارٹر اور نیوکلیئر سائٹس بھی متاثر ہوئی ہیں۔ٍ

لبنان میں اسرائیلی حملوں میں اب تک 687 افراد ہلاک ہو چکے ہیں، جن میں بچے بھی شامل ہیں۔ عراق میں امریکی ری فیولنگ طیارہ گرنے کے بعد ایران نے اس پر بھی حملے کا دعویٰ کیا ہے۔

یونیسف کے مطابق خطے میں جاری جنگ کے دوران 1100 سے زائد بچے ہلاک یا زخمی ہو چکے ہیں، جبکہ سعودی عرب نے مزید 10 ڈرونز کو تباہ کر کے ملک کی حفاظت یقینی بنائی ہے۔

مزیدخبریں