متحدہ عرب امارات نے ایکسپائر ویزے والوں کے لیے نرمی کا اعلان، بیرون ملک مقیم افراد کو واپسی کی اجازت

12:06 AM, 13 Mar, 2026

ابوظہبی : متحدہ عرب امارات نے زائد المعیاد ویزے کے حامل افراد کے لیے قواعد و ضوابط میں نرمی کا اعلان کیا ہے، جس کے تحت پاکستان سمیت دیگر بیرون ملک مقیم شہری اب متحدہ عرب امارات واپس جا سکتے ہیں۔

متحدہ عرب امارات کے ترجمان کے مطابق اب ایکسپائر شدہ رہائشی ویزے والے افراد نئے ویزے کے بغیر بھی ملک میں داخل ہو سکیں گے۔ اس فیصلے کی تصدیق فیڈرل اتھارٹی برائے شناخت، شہریت، کسٹمز اور بندرگاہی سیکیورٹی نے بھی کر دی ہے۔

بیان میں مزید بتایا گیا ہے کہ نئے احکامات کے تحت بیرون ملک پھنسے ہوئے رہائشیوں کے لیے سہولت پیدا کی گئی ہے اور قوانین میں نرمی کی گئی ہے تاکہ وہ آسانی سے متحدہ عرب امارات واپس پہنچ سکیں۔
 

مزیدخبریں