پاکستان کی ترقی کے لیے بلوچستان اور کے پی میں دہشت گردی کا خاتمہ ضروری ہے:وزیراعظم 

08:06 PM, 13 Mar, 2025

کوئٹہ: وزیراعظم شہباز شریف نے بلوچستان میں امن و امان کے حوالے سے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ جب تک خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں دہشت گردی کا خاتمہ نہیں ہوتا، پاکستان ترقی نہیں کر سکتا۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ٹرین پر حملہ کرنے والے دہشت گرد رمضان کے مقدس مہینے کی بے حرمتی کر رہے تھے، لیکن سکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے 339 مسافروں کو بازیاب کرایا۔

وزیراعظم نے کہا کہ بلوچستان کی ترقی اس وقت تک ممکن نہیں جب تک یہاں کے مسائل کو حل نہیں کیا جائے گا، اور اس کے لیے پورے پاکستان کو یکجا ہو کر کام کرنا ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے خاتمے کے لیے ضروری ہے کہ پورے ملک میں سیاسی قیادت اور عوام کے درمیان یکجہتی ہو، اور دہشت گردوں کے خلاف مشترکہ طور پر کارروائی کی جائے۔

وزیراعظم نے اس بات پر زور دیا کہ پاکستان کی ترقی کے لیے صرف سیاسی اختلافات کو ختم کرنا نہیں، بلکہ دہشت گردی کے خلاف متحد ہو کر کارروائی کرنا ضروری ہے۔ انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ دہشت گردوں کا صفایا کیے بغیر پاکستان کی ترقی کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہو سکتا۔

مزیدخبریں