پاکستان کے زرمبادلہ ذخائر میں 15 کروڑ 20 لاکھ ڈالر کی کمی، کمرشل بینکوں کے ذخائر 4 ارب 83 کروڑ ڈالر

07:38 PM, 13 Mar, 2025

 اسلام آباد: گزشتہ ہفتے کے دوران پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر میں 15 کروڑ 20 لاکھ ڈالر کی کمی واقع ہوئی ہے۔سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق 7 مارچ تک ملک کے سرکاری ذخائر 11 ارب 9 کروڑ 79 لاکھ ڈالر تک پہنچ گئے ہیں۔

دوسری طرف کمرشل بینکوں کے پاس 4 ارب 83 کروڑ 10 لاکھ ڈالر کا ذخیرہ موجود ہے۔مجموعی طور پر پاکستان میں 7 مارچ تک زرمبادلہ کے ذخائر کی مالیت 15 ارب 98 کروڑ 89 لاکھ ڈالر تک پہنچ گئی تھی.

مزیدخبریں