والدہ کے ساتھ گھر خریدنے پر دلہن نے شادی کی منسوخی کا اعلان کر دیا

07:32 PM, 13 Mar, 2025

کیلیفورنیا: امریکہ میں 28 سالہ لڑکی نے اپنی شادی اس وقت منسوخ کر دی جب اسے یہ پتہ چلا کہ اس کے منگیتر نے اپنی والدہ کے ساتھ خفیہ طور پر ایک گھر خرید لیا ہے۔

ریڈٹ پر ایک پوسٹ میں دلہن نے بتایا کہ وہ اور اس کا منگیتر پانچ سال سے ساتھ تھے اور وہ 2025 کے موسم خزاں میں شادی کرنے کے خواہش مند تھے۔ دونوں نے بچت کی تھی اور ایک ساتھ گھر خریدنے کا منصوبہ بنایا تھا، مگر دلہن نے بتایا کہ جب اس نے پتا چلا کہ اس کے منگیتر نے اپنی والدہ کے ساتھ ایک گھر خرید لیا ہے تو وہ دنگ رہ گئی۔

دلہن نے کہا کہ اس کے منگیتر نے اسے یہ بات بتانا ضروری نہیں سمجھا اور اس کے بجائے اپنی ماں کے ساتھ مالی طور پر جڑا رہنا زیادہ اہم سمجھا۔ دلہن نے کہا کہ جب اس نے اس سارے معاملے میں اپنے لیے جگہ پوچھا، تو منگیتر نے جواب دیا کہ یہ سب اپنی والدہ کے لیے کیا ہے۔ اس کے بعد دلہن نے شادی منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا، کیونکہ وہ کسی ایسے شخص سے شادی نہیں کر سکتی تھی جو اپنی ماں کو سب سے اہمیت دیتا ہو۔

مزیدخبریں