مظفرآباد:آزاد کشمیر کے مختلف اضلاع میں کالعدم ایکشن کمیٹی کی جانب سے دی گئی احتجاجی کال کے باوجود صورتحال معمول کے مطابق رہی۔
مظفرآباد،کوٹلی، بھمبر،میرپور میں بازار کھلے رہے اور تجارتی سرگرمیاں حسبِ معمول جاری رہیں۔ٹریفک کی روانی بھی متاثر نہیں ہوئی جبکہ شہری اپنے روزمرہ کے معمولات میں مصروف رہے۔ مجموعی طور پر خطے میں حالات پرامن اور مستحکم رہے۔
آزاد کشمیر میں انتظامی ذرائع کے مطابق صورتحال مکمل طور پر قابو میں رہی اور عوام کی بڑی تعداد نے احتجاج کی کال پر کوئی ردعمل ظاہر نہیں کیا۔
آزاد کشمیر: احتجاجی کال کے باوجود معمولات زندگی متاثر نہ ہوئے
04:24 PM, 13 Jun, 2026