ایران کا اسرائیل پر میزائل حملہ، دفاعی نظام فعال، شہریوں کو محفوظ مقام پر منتقل ہونے کی ہدایت

11:22 PM, 13 Jun, 2025

یروشلم: اسرائیلی فوج نے بتایا ہے کہ ایران نے اسرائیلی سرزمین پر کئی میزائل فائر کیے ہیں۔ واقعے کے بعد ملک بھر میں خطرے کے سائرن بجائے گئے اور شہریوں کو ہنگامی طور پر محفوظ جگہوں پر منتقل ہونے کی ہدایت دی گئی ہے۔

فوجی ترجمان کے مطابق اسرائیل کا فضائی دفاعی سسٹم میزائلوں کو روکنے میں مصروف ہے اور اب تک متعدد میزائل فضاء میں تباہ کر دیے گئے ہیں۔ فی الوقت کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع سامنے نہیں آئی۔

اسرائیلی ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ ایران کی جانب سے ایک سو سے زائد میزائل داغے گئے، جس کے باعث ملک بھر میں ہائی الرٹ نافذ کر دیا گیا ہے۔

موجودہ صورتحال نے مشرقِ وسطیٰ میں کشیدگی کو مزید بڑھا دیا ہے اور بین الاقوامی برادری اس پیش رفت پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے۔

 
 

مزیدخبریں