پشاور: خیبر پختونخوا حکومت نے مالی سال 2025-26 کے لیے سالانہ بجٹ پیش کر دیا، جس کا کل ترقیاتی حجم 547 ارب روپے مقرر کیا گیا ہے۔
وزیر خزانہ آفتاب عالم نے صوبائی اسمبلی میں بجٹ پیش کرتے ہوئے کہا کہ بجٹ کا فوکس صحت، مالی نظم و نسق اور ضم شدہ اضلاع میں بنیادی سہولیات کی فراہمی پر ہے۔
بجٹ کی اہم ترین شقیں
صحت کے لیے 276 ارب روپے مختص
ضم شدہ اضلاع کے اخراجات کا تخمینہ: 160 ارب روپے
ڈیبٹ مینجمنٹ فنڈ میں سرمایہ کاری: 150 ارب روپے
قرض ادائیگی: 49 ارب روپے
اصلاحاتی پروگرام کے لیے 7 ارب روپے
وزیر خزانہ کے مطابق گزشتہ سال کی طرح اس سال بھی صحت کارڈ سکیم برقرار رہے گی۔ انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا بجٹ ایک متوازن اور حقیقت پسندانہ خاکہ ہے۔