پشاور: وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ گورنر خیبرپختونخوا نے اپنی آئینی ذمہ داری پوری نہیں کی ہے اور اسمبلی اجلاس بلانے کی سمری پر دستخط نہیں کیے۔
انہوں نے بجٹ اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صوبے کے لیے بجٹ پیش کیا جا رہا ہے جس کا مقصد عوام کی فلاح و بہبود ہے، اور اپوزیشن کو بھی مشورہ دیا کہ وہ اپنی تجاویز دیں تاکہ انہیں بجٹ میں شامل کیا جا سکے۔
وزیر اعلیٰ نے ایران اور فلسطین پر اسرائیلی حملوں کی شدید مذمت کی اور کہا کہ پاکستان ہمیشہ اپنے مسلمان بھائیوں کے ساتھ کھڑا ہے۔
علی امین گنڈاپور نے مزید کہا کہ حکومت اپنے فیصلوں میں مکمل آزاد ہے اور سیاسی سازشوں کی بجائے کارکردگی پر توجہ دینی چاہیے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ ضم شدہ اضلاع پر ٹیکس کے نفاذ کی کوششوں کو کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا۔