سٹاک مارکیٹ میں بڑا دھچکہ: ایک ہی دن میں 2241 پوائنٹس کی کمی، تین حدیں ٹوٹ گئیں

02:07 PM, 13 Jun, 2025

کراچی :پاکستان سٹاک ایکسچینج میں جمعہ کو کاروبار کا آغاز زبردست مندی سے ہوا، اور کے ایس ای 100 انڈیکس 2,241 پوائنٹس گر کر 121,851 پوائنٹس پر آ گیا۔ یوں مارکیٹ ایک ہی دن میں تین نفسیاتی سطحیں کھو بیٹھی۔

گزشتہ روز انڈیکس 126,000 پوائنٹس کی تاریخی بلند ترین سطح پر پہنچا تھا، لیکن آج کی مندی نے سرمایہ کاروں کو حیران کر دیا۔

مزیدخبریں