عالمی منڈی میں گراوٹ، پاکستان میں بھی سونا سستا ہوگیا

07:11 PM, 13 Jul, 2026

کراچی: مقامی صرافہ مارکیٹ میں آج سونے کی قیمت میں نمایاں گراوٹ دیکھنے میں آئی، جس کے بعد قیمتی دھات مزید سستی ہوگئی۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے اعداد و شمار کے مطابق فی تولہ سونا 3 ہزار 800 روپے کم ہونے کے بعد 4 لاکھ 29 ہزار 736 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں 3 ہزار 258 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی، جس کے بعد اس کی نئی قیمت 3 لاکھ 68 ہزار 429 روپے ہوگئی۔

عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کے نرخ نیچے آگئے، جہاں فی اونس سونا 38 ڈالر کی کمی کے بعد 4 ہزار 73 ڈالر پر پہنچ گیا۔
 
 

مزیدخبریں