شہباز شریف کی امیر قطر سے ملاقات، سابق امیر کے انتقال پر پاکستان کی جانب سے تعزیت

05:45 PM, 13 Jul, 2026

دوحہ: وزیراعظم محمد شہباز شریف نے دوحہ میں امیر قطر شیخ تمیم بن حمد آل ثانی سے ملاقات کی اور سابق امیر قطر شیخ حمد بن خلیفہ آل ثانی کے انتقال پر پاکستان کی جانب سے دلی تعزیت کا اظہار کیا۔

ملاقات کے دوران وزیراعظم اور پاکستانی وفد نے مرحوم سابق امیر قطر کے لیے فاتحہ خوانی کی اور قطر کی قیادت و عوام کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ شیخ حمد بن خلیفہ آل ثانی کی قیادت میں قطر نے نمایاں ترقی کی اور ایک جدید و خوشحال ریاست کے طور پر اپنی شناخت قائم کی۔ انہوں نے کہا کہ خطے میں امن، استحکام اور ترقی کے لیے مرحوم امیر کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان اس دکھ کی گھڑی میں قطر کی قیادت اور عوام کے ساتھ کھڑا ہے۔

امیر قطر شیخ تمیم بن حمد آل ثانی نے تعزیت کے لیے دوحہ آمد پر وزیراعظم شہباز شریف اور پاکستانی وفد کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی وفد کا دورہ پاکستان اور قطر کے درمیان گہرے، برادرانہ اور دیرینہ تعلقات کی عکاسی کرتا ہے۔

مزیدخبریں