شہید سپاہی تحسین کے والد کا بے مثال جذبہ ، بیٹے کی قربانی پر فخر کا اظہار

06:20 PM, 13 Jul, 2026

روالپنڈی : بلوچستان میں وطن کی حفاظت کے دوران شہید ہونے والے سپاہی تحسین کے والد کا حوصلہ اور جذبہ سوشل میڈیا پر لوگوں کی توجہ کا مرکز بن گیا۔

سپاہی تحسین دہشت گرد حملے میں شہید ہوئے، جس کے بعد ان کا جسدِ خاکی ان کے آبائی علاقے منتقل کیا گیا جہاں انہیں سپردِ خاک کیا گیا۔ اس موقع پر ان کے والد نے اپنے بیٹے کی شہادت پر غم کے باوجود حوصلے کا مظاہرہ کیا اور اسے اللہ کی جانب سے ملنے والا اعلیٰ مقام قرار دیا۔

تد فین کے دوران شہید کے والد اپنے ننھے پوتے کو بھی ساتھ لائے، جس منظر نے وہاں موجود افراد اور سوشل میڈیا صارفین کو جذباتی کر دیا۔ والد کا اپنے بیٹے کی قربانی پر فخر اور صبر کا اظہار لوگوں کے دلوں کو چھو گیا۔

سپاہی تحسین ان جوانوں میں شامل ہیں جنہوں نے ملک کے امن و تحفظ کے لیے اپنی جان قربان کی۔ ان کی قربانی کو عوام کی جانب سے خراجِ عقیدت پیش کیا جا رہا ہے۔
 
 

مزیدخبریں