اسلام آباد:وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ خواتین کی ترقی اور معیار زندگی میں بہتری کے لیے مؤثر اقدامات وقت کی ضرورت ہیں، حکومت خواتین کو بااختیار بنانے کے لیے کام کر رہی ہے۔
او آئی سی خواتین وزارتی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ اسلام نے خواتین کے حقوق اور عزت و احترام کے حوالے سے واضح احکامات دیے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ خواتین کو تعلیم، ترقی اور آگے بڑھنے کے مساوی مواقع فراہم کرنا ضروری ہے۔
بعد ازاں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے پرتگال کے سفیر نے ملاقات کی، جس میں دوطرفہ تعلقات، تجارت، زراعت اور لائیوسٹاک کے شعبوں میں تعاون بڑھانے کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات میں پاکستان اور پرتگال کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون کے فروغ پر اتفاق کیا گیا۔