فیلڈ مارشل سید عاصم منیر ترکیہ پہنچ گئے، اہم ملاقاتوں کا امکان

03:28 PM, 13 Jul, 2026

استنبول :فیلڈ مارشل سید عاصم منیر دو روزہ سرکاری دورے پر ترکیہ پہنچ گئے ہیں، جہاں سکیورٹی ذرائع کے مطابق ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔

دورے کے دوران فیلڈ مارشل سید عاصم منیر ترکیہ کی اعلیٰ سیاسی اور عسکری قیادت سے ملاقاتیں کریں گے۔

ذرائع کے مطابق ملاقاتوں میں دونوں ممالک کے درمیان دفاعی تعاون، خطے کی سکیورٹی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے معاملات پر گفتگو متوقع ہے۔

مزیدخبریں