لاہور :یومِ شہدائے کشمیر کے موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز اور وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کشمیری شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے ان کی قربانیوں کو یاد کیا۔
مریم نواز نے کہا کہ 13 جولائی 1931 کے 22 شہداء سمیت ہر کشمیری شہید کا لہو آزادی کی جدوجہد کی علامت ہے۔ انہوں نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ کشمیریوں کو ان کے جائز حقوق دلوانے کے لیے مؤثر کردار ادا کرے۔
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ کشمیری شہداء نے اپنے لہو سے حق اور انصاف کی جدوجہد کو نئی سمت دی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کشمیریوں کے حقِ خودارادیت کی حمایت ہر عالمی فورم پر جاری رکھے گا۔