خطے میں بڑھتی کشیدگی پر پاکستان کا اظہارِ تشویش، تمام فریقین سے تحمل کی اپیل

10:47 AM, 13 Jul, 2026

اسلام آباد: ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے اور تمام فریقین پر زور دیتا ہے کہ وہ تحمل، بردباری اور ذمہ داری کا مظاہرہ کریں تاکہ صورتحال مزید کشیدہ نہ ہو۔

ترجمان کے مطابق پاکستان خطے کے تمام برادر ممالک کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کی بھرپور حمایت کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کا اصولی مؤقف ہے کہ اختلافات اور تنازعات کا حل مذاکرات اور سفارتی ذرائع سے تلاش کیا جانا چاہیے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے مزید کہا کہ پاکستان خطے میں امن، استحکام اور باہمی تعاون کے فروغ کے لیے اپنی حمایت اور تعمیری کردار جاری رکھے گا۔

مزیدخبریں